وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ – سورۃ نمبر 100 العاديات آیت نمبر 7
sulemansubhani نے Monday، 29 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ ۞
ترجمہ:
اور بیشک وہ اس پر ضرور گواہ ہے
العدیت : ٧ میں فرمایا : اور بیشک وہ اس پر ضرور گواہ ہے۔
حضرت ابن عباس اور مجاہد وغیرہ نے فرمایا : انسان اپنے نفس اور اپنے اعمال پر خواہ گواہ ہے۔
اس کا ایک محمل یہ ہے کہ انسان اپنے ناشکرے ہونے پر خود گواہ ہے، کیونکہ یہ چیز بالکل ظاہر ہے اور انسان اس کا انکار نہیں کرسکتا یا اس لئے کہ آخرت میں وہ خود اپنے گناہوں کا اعترافکر لے گا۔
اس کا دوسرا محمل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ناشکرے ہونے پر گواہ ہے اور یہ معنی راجح ہے کیونکہ اس کی ضمیر ’ دلربہ “ کی طرف راجع ہے اور اس کا ذکر انسان کی بہ نسبت قریب ہے، اس آیت میں انسان کو اس کے معاصی پر زجر و توبیخ کی گئی ہے، کیونکہ آخرت میں اس کے اعمال کا شمار کیا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 100 العاديات آیت نمبر 7