فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ – سورۃ نمبر 101 القارعة آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Wednesday، 31 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ۞
ترجمہ:
تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا
القارعۃ : ٩-٨ میں فرمایا : اور جس کی (نیکی کے) پلڑے ہلکے ہوں گے۔ تو اس کا ٹھکانہ ھاویہ ہوگا۔
ھاویہ کے معانی
یعنی جس کی نیکیاں کم ہوں گی اور اس کی برائیاں زیادہ ہوں گی، اس کا ٹھکانہ ھاویہ ہوگا، ھاویہ کے معانی حسب ذیل ہیں :
(١) ھاویہ دوزخ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے، یہ دوزخ کا گہرا گڑھا ہے، جس میں اہل دوزخ کو ڈال دیا جائے گا، اس آیت میں ” ام “ کا لفظ ہے، جس سے مراد ٹھکانا ہے کیونکہ ماں کی گود اس کے بچوں کا ٹھکانہ ہوتی ہے۔
(٢) ھاویہ سے مراد دوزخ کی جڑ ہے کیونکہ اہل دوزخ کو منہ کے بل دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 101 القارعة آیت نمبر 9