مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ – سورۃ نمبر 114 الناس آیت نمبر 6
sulemansubhani نے Sunday، 1 February 2026 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۞
ترجمہ:
جو جنات اور انسانوں میں سے ہے ؏
الناس : ٦ میں فرمایا : جو جنات اور انسانوں میں سے ہے۔
جنات میں سے جو شیطان انسان کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے، اس کے متعلق حدیث میں ہے :
حضرت علی بن حسین (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک شیطان انسان کے جسم میں خون کی طرح رواں دواں ہوتا ہے (صحیح البخاری رقم الحدیث :2138، سنن ابو دائود رقم الحدیث :2471)
تیز اس آیت سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی انسان کسی شخص کو کاموں کی طرف مائل کرے تو وہ بھی شیطان ہے اور اس کے شر سے بھی اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
سورۃ الفلق میں اندھیرے کے غلبہ یعنی آفات اور مصائب جادو کرنے والی عورتوں اور حاسدین کے شر سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے اور اس سورت میں صرف ایک چیز کے شر سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے اور وہ وسوسہ ہے،سورة الفلق میں نفس اور بدن کے شر سے سلامتی مطلوب ہے اور سورة الناس میں شر کی پناہ سے دین کی سلامتی مطلوب ہے اس سے معلوم ہوا کہ دین کا ضرور دنیا کے ضرر سے بہت اہم ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 114 الناس آیت نمبر 6