لفظ باپ اور لغت
لفظ باپ اور لغت
باپ کو عربی زبان میں اب کہتے ہیں، یہ لفظ قرآن مجید میں مختلف اعراب کے ساتھ 119 مرتبہ آیا ہے ، اب کی جمع آباءہے اور یہ قرآن مجید میں64 مرتبہ آئی ہے ، اب کے حقیقی معنی والد ہے لیکن مجازی طور پر اسے بھی اب کہہ دیتے ہیںجو
کسی شے کی ایجاد ، ظہور ، اصلاحکا سبب بنے (المفردات )
مصلح
(حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوہ کہتے ہیں )
ظہور
ابوالحرب (جنگ بھڑکانے والا )
موجد
ابوان (ماں باپ )
مزید مثالیں ملاحظہ ہوں۔
ابو مثوی ( میزان )
ابو البشر ( حضرت آدم علیہ السلام )
ابو عذر المراۃ ( شوہر )
ابو یحیٰ ( ملک الموت )
ابو مرینا (مچھلی )
ابو جامع (دستر خوان )
ابو عون ( نمک )
ابو الیقظان (مرغا )
ابومرۃ ( شیطان )
(المنجد صفحہ 46 )