طاہر القادری صاحب اس وڈیو میں فرما رہے ہیں کہ میرے والد صاحب دس سال فرنگی محل لکھنو میں پڑھے ۔۔۔۔

جبکہ آپ ہی کے ادارے منہاج القرآن سے چھپنے والی کتاب “تذکرہ فرید ملت “کے صفحہ نمبر 138 سے صاف ثابت ہورہا ہے کہ فرید الدین صاحب پانچ چھ سال فرنگی محل لکھنو میں پڑھے ، دونوں بیانات میں اتنے سالوں کا فرق ، کس نے صحیح کہا کس نے غلط ،جھوٹا کون سچا کون، اس کا فیصلہ خود منہاجیوں پر چھوڑا ۔۔۔۔

لہذا منہاجی حضرات ایک اور تضاد سامنے لانے پر ناچیز کو گالیاں دینے کی بجائے شکریہ ادا کریں اور اس تضاد کو حل کرنے پر کوئی ترکیب سوچیں ، تاکہ شیخ جی کی جان چھوٹ سکے ۔۔۔۔۔

اب یہ نہ ہو کہ جلدی جلدی جان چھڑانے اور شیخ جی کے دفاع کیلئے کوئی منہاجی یہ کَہ دے کہ فرید الدین صاحب نے فرنگی محل میں پانچ چھ سال ظاہری طور پر علم حاصل کیا تھا اور پھر چار پانچ سال عالم رویا میں بطریق منام ، تو یوں دس سال پورے ہوئے ، سو یہی قبلہ حضور مولوی طاہر صاحب کی مراد تھی😁

ارسلان احمد اصمعی قادری

16/12/2018ء

Image may contain: text