وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاَعۡدَآٮِٕكُمۡؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَلِيًّا وَّكَفٰى بِاللّٰهِ نَصِيۡرًا – سورۃ نمبر 4 النساء – آیت نمبر 45
sulemansubhani نے Tuesday، 5 February 2019 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاَعۡدَآٮِٕكُمۡؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَلِيًّا وَّكَفٰى بِاللّٰهِ نَصِيۡرًا
ترجمہ:
اور اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے، اور اللہ تمہارا کافی کارساز اور کافی مددگار ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد : اور اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے، اور اللہ تمہارا کافی کارساز اور کافی مددگار ہے (النساء : ٤٥)
اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمایت اور اس کی نصرت تم کو دوسروں سے مستغنی کر دے گی۔ خصوصا یہودیوں سے جن کی نصرت کی تم توقع رکھتے ہو ‘ زجاج نے کہا ہے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں مسلمانوں کو یہ خبر دی ہے کہ یہود اور دوسرے کافروں کی دشمنی تم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی جب کہ اللہ تعالیٰ کی حمایت اور نصرت تمہارے ساتھ ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 4 النساء – آیت نمبر 45
ٹیگز:-
کافی , خبر , نصرت , Tibyan ul Quran , النساء , مستغنی , Allama Ghulam Rasool Saeedi , مسلمانوں , حمایت , Quran , کافروں , AnNisa , تبیان القرآن , آیت , توقع , اللہ , مددگار , دشمنی , کارساز , یہود , سورہ النساء , نقصان , زجاج , اللہ تعالیٰ , دشمنوں , یہودیوں