میں گندے جن اور جناتنی سے اﷲ کی پناہ لیتا ہوں
sulemansubhani نے Sunday، 17 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :341
روایت ہے زید بن ارقم سے فرماتے ہیں ۱؎ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ یہ پاخانے جنات کے حاضر رہنے کی جگہ ہیں ۲؎ تو جب تم میں سے کوئی پاخانہ جائے تو کہہ لے میں گندے جن اور جناتنی سے اﷲ کی پناہ لیتا ہوں۳؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،آپ کی کنیت ابو عمرو ہے،انصاری ہیں،خزرجی ہیں،کوفہ میں قیام رہا،۸۵ سال عمر پائی، ۷۸ھ میں کوفہ میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئے۔
۲؎ کیونکہ یہاں پلیدیاں پڑتی ہیں،اﷲ کا ذکر ہوتا نہیں،اس لئے وہاں شیطان لوگوں کی تاک میں بیٹھتے ہیں،اسی لئے حکم ہے کہ بلاضرورت پاخانہ میں نہ جاؤ اوربلاوجہ وہاں نہ بیٹھو۔خیال رہے کہ گرجے،مندر،شراب خانے،سینما،جہاں جواری جوا کھیلیں یہ تمام جگہ شیطانوں کے ٹھکانے ہیں۔سرکار نے فرمایا ہے کہ بازاروں میں شیطان رہتا ہے کہ وہاں جھوٹ،دھوکے بہت دیئےجاتے ہیں۔
۳؎ مگر یہ کلمات پاخانہ میں جانے سے پہلے کہے،پاخانہ کے اندر اﷲ کا ذکر منع ہے،کیونکہ وہاں گندگیاں ہیں۔
ٹیگز:-
اﷲ , شیطانوں , کوفہ , گندگیاں , انصاری , پاخانہ , شیطان , خزرجی , پاخانے , رسول اﷲﷺ , جوا , گندے , زید بن ارقم , ذکر , جناتنی , سنن ابوداؤد , مندر , پلیدیاں , سنن ابن ماجہ , دھوکے , گرجے , جھوٹ , حاضر , شراب خانے , ﷲ تعالٰی , بازاروں , سینما , جنات , کلمات , حدیث , جواری , جن , رسول اﷲ , ٹھکانے