أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَشِّرِ الۡمُنٰفِقِيۡنَ بِاَنَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا ۞

ترجمہ:

منافقین کو خوش خبری دیجئے کہ ان کے لیے دردناک عذاب ہے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : منافقین کو خوش خبری دیجئے کہ ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ (النساء : ١٣٨) 

خوش خبری کسی اچھی خبر کی دی جاتی ہے ان کو جو عذاب کی خبر دی گئی ہے اس کو خوش خبری اس طرح فرمایا ہے جیسے عرب کہتے ہیں تحیتک الضرب “۔ تمہاری تعظیم مار ہے۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 138