امام محمد بن اسمعیل بخاری

امیرالمومنین فی الحدیث کو طلب حدیث میں کن حالات سے گذرناپڑا ، ایک واقعہ سنتے چلیں ۔انکے ایک ساتھی عمربن حفص بیان کرتے ہیں ۔

بصرہ میں ہم امام بخاری کے ساتھ حدیث کی سماعت میں شریک تھے ، چند دنوں کے بعد محسوس ہوا کہ بخاری کئی دن سے درس میں شریک نہیں ہوئے ،تلاش کرتے ہوئے انکی قیام گاہ پرپہونچے تودیکھا کہ ایک اندھیری کوٹھری میں پڑے ہیں اورایسا لباس جسم پر نہیں کہ جسکو پہن کر باہر نکلیں ۔دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ جو کچھ اثاثہ تھا ختم ہوگیا اب لباس تیار کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں ۔آخر ہم لوگوں نے مل کر رقم جمع کی اور خرید کر کپڑا لائے تب کہیں جاکر امام بخاری پڑھنے کیلئے نکلے ۔