حدیث نمبر :470

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ کی لونڈی کو بکری صدقہ دی گئی وہ مرگئی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم اس پر گزرے تو فرمایا کہ تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتارلی تم اسے پکالیتے اور نفع اٹھاتے لوگوں نے عرض کیا کہ وہ تو مردارہے فرمایا کہ اس کا کھانا صرف حرام ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ مردار جانور کی کھال پکنے سے پاک ہوجاتی ہے،حتی کہ مردار کے بال،سوکھی ہڈیاں،پٹھے پاک ہیں۔سواءکھانے کے اور کام میں لائے جاسکتے ہیں۔دیکھو ہاتھی کا دانت اورمری بھینسوں کے سینگ وغیرہ کی کنگھیاں اورکنگن بنائے جاتے ہیں۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ زہرا کو ہاتھی کے دانت کے کنگن پہنائے۔