حدیث نمبر :509

روایت ہے قیس ابن عاصم سے ۱؎ کہ وہ مسلمان ہوئے تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ پانی ا وربیری سے غسل کریں ۲؎ (ترمذی،ابوداؤد،نسائی)

شرح

۱؎ آپ صحابی ہیں،تمیم کے وفد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، ۹ھ؁ میں ایمان لائے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دبر والوں یا بادیہ نشینوں کے سردار ہیں،بہت حکیم،عاقل و عابد تھے،بصرہ میں قیام رہا۔

۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام لاتے وقت کلمہ پڑھنے سے پہلےغسل کرنا بہتر ہے۔کہ بعض علماء کے نزدیک اگر کافر زمانۂ کفر میں جنبی ہوا،پھر اسلام لایا تو اس پر جنابت کی وجہ سے غسل فرض ہے۔بعض روایات میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سرمنڈانے کا حکم بھی دیا تھا اسی لئے اسلام لاتے وقت سر منڈانابھی سنت ہے۔