اپنی بیوی سے بحالت حیض صحبت
sulemansubhani نے Sunday، 5 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :519
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے بحالت حیض صحبت کربیٹھے تو آدھا دینارخیرات کرے ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد، نسائی،دارمی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حکم استحبابی ہے،یعنی چونکہ اس نے بڑا گناہ کیاجس سے وہ عذاب کا مستحق ہوگیا۔صدقہ وخیرات عذاب دفع کرنے کے لئے اکسیر ہے،اس لئے ایسا کردے ورنہ اس گناہ کا اصل کفارہ تو توبہ ہی ہے۔آج کل بعض علماء جو بعض گناہوں پر خیرات و صدقہ کا حکم دیتے ہیں ان کی دلیل یہ حدیث ہے ۔یہاں وہ شخص مراد ہے جو حرام جانتے ہوئے یہ جرم کرے اوراگرحلال جان کرایساکیاتو کافرہوگیا دوبارہ اسلام لائے اورتجدید نکاح کرے۔
ٹیگز:-
خیرات , کربیٹھے , سنن نسائی , آدھا , بیوی , استحبابی , حیض , صدقہ وخیرات , صحبت , تجدید نکاح , حدیث , سنن ترمذی , حضرت ابن عباس , سنن دارمی , رسول اﷲﷺ , سنن ابوداؤد , دینار , سنن ابن ماجہ , شخص , بحالت