حائضہ ہوتی تو بسترسے چٹائی پر
sulemansubhani نے Monday، 6 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :522
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب میں حائضہ ہوتی تو بسترسے چٹائی پراتر آتی پھرہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے قریب نہ ہوتے یہاں تک کہ ہم پاک ہوجاتے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی ہم تمام ازواج پاک بحالت حیض حضورانورکے پاس نہ لیٹتے تھے بلکہ علیحدہ چٹائی پر آپ کے بستر سے دور،یہ تو ہمارا اپنا عمل تھا کہ اس حالت میں آپ کے پاس لیٹنے،بیٹھنے کی جرات وہمت نہ کرتے تھے،ہاں اگر حضورانورخودہی ہم کوبلالیتے تو تعمیل حکم کرتے تھے،لہذایہ حدیث ان گزشتہ احادیث کے خلاف نہیں جن میں مباشرت اور مس ثابت ہے کہ وہ حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ہواہے اوریہاں ازواج پاک کی اپنی ہمت و جرات کا ذکر ہے۔ بعض نے فرمایا یہ حدیث منسوخ ہے اورگزشتہ احادیث ناسخ مگر پہلی توجیہ قوی ہے۔
ٹیگز:-
سیدہ عائشہ صدیقہ , پاک , حائضہ , قریب , چٹائی , نہ , حدیث , بستر , حضرت عائشہ , سنن ابوداؤد , حضورﷺ