مرشد و رہنما ضروری ہے

القرآن :یوم ندعواکل اناس بامامھم ج

ترجمہ :جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے ۔

(سورہ بنی اسرائیل ،پارہ :۱۵ ،آیت نمبر ۷۱)

اس آیت مبارکہ کے متعلق مفسرین فرماتے ہیں کہ آدمی جسکی پیروی کرتا تھا جسکا حکم مانتا تھا انہیں اسی نیک لوگوں کے نام سے پکارا جائیگا کہ اے فلاں کے ماننے والے ۔

اگر ہم کسی نیک پر ہیز گار شخص کے دامن سے وابستہ ہوں گے تو انہیں نیک لوگوں کے ساتھ قیامت کے دن اٹھایا جائیگا ۔

القرآن :ومن یُّضلل فلن تجد لہٗ ولیّا مرشدًا o

ترجمہ :اورجسے گمراہ کرے تو ہر گز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پاؤ گے ۔

(سورہ کہف ،پارہ :۱۵ آیت نمبر ۱۷)

قرآن نے بھی مُر شد سے مراد راہ دکھانے والا بتایا ہے اس سے مرشد حقیقی کی حقیقت قرآن سے ثابت ہوئی لہٰذا نمازی ،متقی ،پر ہیز گار اور کامل شخص کے ہاتھ پر بیعت کرکے اس کے حکم پر چلنا چاہئے ۔