جس کی نماز عصر جاتی رہی گویا
sulemansubhani نے Wednesday، 12 June 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :557
روایت ہے حضر ت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس کی نماز عصر جاتی رہی گویا اس کا گھر باراورمال لٹ گیا ۱؎ ۔(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی جیسے اس شخص کو وہ نقصان پہنچا جس کی تلافی نہیں ہوسکتی ایسے ہی عصر چھوڑنے والے کوناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اس کی وجہ اگلی حدیث میں آرہی ہے۔