بیچ والی نماز ظہر ہے
sulemansubhani نے Tuesday، 8 October 2019 کو شائع کیا.
الفصل الثالث
تیسری فصل
حدیث نمبر :598
روایت ہے حضرت زیدبن ثابت سے اورعائشہ صدیقہ سے فرماتے ہیں کہ بیچ والی نمازظہر ہے ۱؎ مالک نے زیدسے اورترمذی نے ان دونوں سے تعلیقًا روایت کی۲؎
شرح
۱؎ کیونکہ وہ دن کے وسط میں اداہوتی ہے۔غالبًا ان بزرگوں نے لغوی معنے کے لحاظ سے اسے “صلوۃ وسطیٰ” مانا،ان تک گزشتہ حدیث مرفوع نہ پہنچی۔صحابہ کرام کا”صلوۃ وسطیٰ”کے بارے میں بڑا اختلاف ہے،بعض نے فرمایا کہ وہ فجرہے،بعض کے نزدیک ظہر،بعض کے خیال میں مغرب یاعشاء،مگرعصر کے قول کو ترجیح ہے۔
۲؎ بغیراسناد حدیث بیان کر نے کو تعلیق کہتے ہیں،جیسے امام ترمذی فرمائیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ نے یہ فرمایا۔
ٹیگز:-
حدیث , نماز , امام مالک , حضرت عائشہ , ظہر , امام ترمذی , سیدہ عائشہ صدیقہ , حضرت زید بن ثابت , بیچ