قرض ادا ہونے کی دعاء
sulemansubhani نے Saturday، 19 October 2019 کو شائع کیا.
قرض ادا ہونے کی دعاء
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا کیا میں تم کو ایک ایسا کلام نہ تعلیم کر دوں کہ جب تم اس کو پڑھو تو اللہ تعالیٰ تمہاری فکر کو دفع فرما دے اور تمہارے قرض کو ادا کر دے۔ حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہﷺ ضرور تعلیم فرمائیے تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم روزانہ صبح و شام یہ دعا پڑھ لیا کرو:
’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَ الْحُزْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ العَجْزِ وَ الْکَسْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلْبَۃِ الدَّیْنِ وَ قَہَرِ الرِّجَالِ‘‘