جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے اور جب نکلے تو
sulemansubhani نے Tuesday، 5 November 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :663
روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے توکہہ دے الٰہی میرے لئےاپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلے تو کہہ دے خدایا میں تجھ سے تیرافضل مانگتا ہوں ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ ابوداؤد وغیرہ کی روایت میں ہے کہ مسجدمیں قدم رکھتے وقت یہ کہے”بِسْمِ اﷲِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اﷲِ”پھریہ دعا پڑھ لے۔خیال رہے کہ مسلمان مسجدمیں صرف عبادت کے لیےآتا ہے اور اکثرطلب روزی کے لیےمسجد سے نکلتا ہے،لہذا آتے وقت رحمت اور جاتے وقت فضل مانگنا بہتر ہے۔(مرقاۃ وغیرہ)