مسجد میں منع فرمایا
sulemansubhani نے Thursday، 21 November 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :692
روایت ہے حضرت حکیم ابن حزام سے فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قصاص لینے ۱؎ اور وہاں اشعار پڑھنے اوروہاں حدیں قائم کرنے سے منع فرمایا ۲؎(ابوداؤد)جامع الاصول میں حکیم سے اور مصابیح میں جابر سے۔
شرح
۱؎ کیونکہ اس میں خون وغیرہ سے مسجد خراب ہوگی۔
۲؎ غالبًا حدوں سے مرادحقوق اﷲ کی سزائیں ہیں،جیسے چوری اورزنا کی سزا،قصاص حق عبد کی سزا تھی۔خیال رہے کہ مسجدمیں قاضی مقدمات سن سکتاہے مگر سزا مسجد کے باہردی جائے۔