نماز کو باطل نہیں کرتا
sulemansubhani نے Wednesday، 1 January 2020 کو شائع کیا.
|
785 -[14] وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْء وادرؤوا مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی ۱؎ اور جہاں تک ہوسکے دفع کرو اس لیے کہ وہ گزرنے والا شیطان ہے۔(ابوداؤد) |
۱؎ یعنی نمازی کے آگے سےکسی چیز کاگزر جانا نماز کو باطل نہیں کرتا لہذا یہ حدیث توڑنے کی روایت کے خلاف نہیں کہ وہاں حضورقلبی کا توڑنا مراد ہے نہ کہ اصل نماز کا اور یہاں اصل نماز توڑنے کی نفی ہے۔