محنت کروگے اتنا ملے گا

میرے پیارے آقا ﷺ کی پیاری دیوانیو ! یہ کون نہیں جانتا کہ دنیا میں جو کچھ ملتا ہے کوششوں پر ملتا ہے،دینے والا اللہ ہے مگر اس نے دنیا کے نظام کی بحالی کوششوں سے منسلک فرما دی ہے،کھانے پینے، رہنے سہنے کی جتنی بھی چیزیں ہیں ہمیں محنتوں کے بعد ہی ملتی ہیں،جب دنیا کی خیر بے محنت نہیں ملتی تو آخرت کی دائمی حیات کی خیر بن محنت کیسے مل جائے؟ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے لیس للانسان الا ماسعیٰ نہیں ہے انسان کے لئے مگر وہ جسکی کوشش کی،اور آخرت کی کے بارے میں فرمایا خلق الموت ولاحیٰوۃ لیبلوکم ایکم احسن عملا اللہ نے موت حیات کو پیدا فرمایا تاکہ تمہیں بتائے تم میں زیادہ اچھا عمل کرنے والا کون؟الحاصل دنیا کی کامیابی سامنے رکھو یا آخرت کی دائمی حیات خیر عمل پیہم پر موقوف ہے

یہ شہادت گہ الفت میں قدم رکھنا ہے ۔ لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا