ایسی محبت کس کام کی ؟
sulemansubhani نے Sunday، 22 March 2020 کو شائع کیا.
✒ از قلم شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی خالد محمود صاحب مہتمم ادارہ معارف القران کشمیر کالونی کراچی
❤ محبت ، جس میں بات ہو نہ ملاقات اس سے کوئی راحت نہیں ! ایسی محبت کس کام کی ؟ ۔
🌹 اللہ تبارک و تعالی کا فرمان ہے ۔
والذین آمنوا اشد حبا لله .
اہل ایمان کو سب سے زیادہ شدید محبت اللہ کے ساتھ ہے ۔
اپنے اللہ سے ملاقات کی کچھ صورتیں عرض خدمت ہیں ۔
فرصت آپ نے خود بنانی ہے
🕋 نماز ملاقات کی سب سے اولین و افضل صورت ۔ آمنے سامنے کی کیفیت ہے ۔
🎇 رات کے آخری پہر وہ سبحانه تعالى اس آسمان دنیا پر نزول فرما کر ، خود دعوتیں دے رہا ہوتا ہے ۔ اس وقت بستر چھوڑ کر اس کی عبادت ، خفیہ تعلقات و ملاقات کا بہترین وقت ہے
🙏 دعائیں مانگنا سرگوشی کرنے جیسی ملاقات ہے ۔
🌈 قراءت قرآن مجید اسی کے کلام کو اپنی زبان پر جاری کرنا ملاقات نہیں تو اور کیا ہے ۔
☂ ذكر کرنا بھی ملاقات اور اس کے تصور میں گم رہنا بھی ملاقات ہے ۔
🌴 صدقة کا لفظ ہی صداقت بھری ملاقات کا تصور لیئے ہوئے ہے ۔
🌅 مخلوق اس کا عیال ہے تو اس کے ساتھ اسی کی خاطر محبت اسی سے ملاقات ہے ۔
🕌 اس کے دین کا علم ، علماء سے محبت اور ان کا ادب اسی سے ملاقات ہے ،
🌺 مریض کی ملاقات کو بھی اس نے اپنی ملاقات فرمایا ہے ۔
📜 اس رحمان و رحیم نے تو متعدد صورتیں اپنی ملاقات کی بنائی ہیں ۔
آپ نے کون کون سی اختیار کر رکھی ہے ؟🔎
ٹیگز:-
مفتی خالد محمود