سجدے میں برابر رہو
sulemansubhani نے Sunday، 12 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر114
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سجدے میں برابر رہو ۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنی کہنیاں نہ بچھاوے کتے کے بچھانے کی طرح ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی اطمینان سے سجدہ کرو(اشعۃ اللمعات)یا سجدے کا ہرعضو اپنے مقام پر رکھو۔(مرقات)
۲؎یعنی سجدے میں صرف ہتھیلیاں زمین پر لگیں۔کلائی،کہنی وغیرہ سب اٹھی رہیں،یہی سنت ہے،کہنیاں بچھانا مکروہ۔