مرزا جہلمی کے شہرہ آفاق جھوٹ (14)

مرزا جہلمی کے نزدیک صحاح ستہ والے محدثین بدمعاش

جھوٹ بہتان درازی مرزا علی جہلمی کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے اپنے علم کی حالت تو یہ ہے کہ ساری زندگی یوٹرن لیتے ہوے گزری کسی جامعہ کی کوئی سند نہیں لہذا اپنی جہالت کو چھپانے کیلئے بڑے بڑے علماء محدثین کو ٹارگٹ کرتا ھے۔

قدوری شریف کہ جسکا شمار فقہ کی اعلیٰ کتب میں ہوتا ھے اپنے ایک بیان دو جھوٹ بولتا ھے

(1) قدوری شریف درس نظامی کے پہلے سال میں پڑھائی جاتی ھے۔

(2) قدوری شریف میں لکھا ھے کہ اگر کوئی کتے یا گدھے کے ساتھ بدفعلی کرتا ھے تو اسکی یہ سزا ھے۔

سب سے پہلی بات یہ کہ قدوری شریف پہلے سال میں پڑھائی جاتی ھے یہ اسکا سب سے بڑا جھوٹ ھے کیونکہ آپ اگر تنظیم المدارس کا سلیبس اٹھا کر دیکھیں تو پتا چلے گا کہ قدوری شریف خاصہ اول (تیسرے سال) میں پڑھائی جاتی ھے۔

مرزا جہلمی کے بارے اگر حسن ظن رکھتے ہوے یہ تسلیم کر بھی لیا جائے کے اس نے جھوٹ نہیں بولا تو اسکی ان حرکتوں سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ ایک نمبر کا جاہل انسان ہے کیونکہ سلیبس کے بارے اسی کو پتا ہوں گی جس نے درس نظامی کی ہو مرزا جہلمی جیسے بھگوڑے ایسے ہی لا علمی کے سبب جھوٹ بولتے ہیں۔

دوسری بات کہ پوری قدوری سے یہ بات دیکھا دیں کہ کتے یا گدھے کے ساتھ اگر کوئی وطی کرتا ھے یعنی جسطرح مرزا نے الگ الگ جانوروں کا نام لیکر کہا اسطرح پوری قدوری میں کوئی عبارت دیکھا دیں؟

البتہ قدوری شریف میں اتنا ضرور ملتا ھے کہ اگر کوئی کسی چوپائے سے وطی کرے تو اسکی فلاں سزا ھے۔

اب اس بات کی وجہ سے مرزا امام قدوری کی شان میں گستاخی کرتے ہوے انکے لیے بدمعاش جیسا لفظ استعمال کررہا ھے۔

اب اسی مسئلے کو اپنی کتب میں ذکر کرنے سے کوئی بدمعاش بنتا ھے تو مرزا جہلمی کےفتوی کے زیادہ مستحق امام ترمذی امام ابن ماجہ امام ابوداؤد اور صاحب مشکوۃ شریف بنتے ہیں کیونکہ یہ تمام محدث اپنی اپنی کتب میں حضرت ابن عباس کے حوالے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ویسا ہی فرمان نقل کرتے ہیں جیساکہ امام قدوری نے لکھا۔

اب مرزا جہلمی یا تو توبہ کرے یا ان تمام ہستیوں پر فتوی لگا کر اپنا اصلی مشن واضح کرے۔

نوٹ ۔ویڈیو اور حدیث اصلی سکین نیچے لگادیا ھے شکریہ

احمدرضارضوی

MirzaQadoori1

MirzaQadoori2MirzaQadoori3