نماز میں ادھر ادھر دیکھنا
sulemansubhani نے Tuesday، 5 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر207
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ یہ اچکنا ہے شیطان بندے کی نماز سے اچکتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ خیال رہے کہ نماز میں کعبہ سے سینہ پھر جانا نماز کو توڑ دیتا ہے،صرف چہرہ پھرنا مکروہ ہے،کنکھیوں سے ادھر ادھر دیکھنا خلاف مستحب۔یہاں التفات سے غالبًا دوسرے معنے مراد ہیں جو مکروہ ہیں۔ممکن ہے تیسرے معنے مراد ہوں،ابھی معاویہ ابن حکم کی روایت میں گزر چکا کہ صحابہ نے انہیں گوشہ چشم سے دیکھا۔بعض روایات میں ہے کہ حضور علیہ السلام بھی کبھی اس طرح دیکھتے تھے وہ سب بیان جواز کے لیے ہے اور یہ حدیث بیان استحباب کے لیئے لہذا حدیثوں میں تعارض نہیں۔
ٹیگز:-
حضرت عائشہ صدیقہ , حدیث , نبی کریم , نبی کریم ﷺ , حضرت عائشہ , صحیح بخاری , صحیح مسلم , سیدہ عائشہ صدیقہ