دو سجدے کیے پھر التحیات پڑھی پھر سلام پھیرا
sulemansubhani نے Tuesday، 12 May 2020 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر 243
روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی کچھ بھول ہوگئی ۱؎ تو دو سجدے کیے پھر التحیات پڑھی پھر سلام پھیرا ا ؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی بھول سے نماز کا کوئی واجب رہ گیا کیونکہ ہر بھول پر سجدۂ سہو نہیں ہوتا۔
۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ سجدۂ سہو کے بعد التحیات ہے گزشتہ حدیث میں التحیات کی نفی نہ تھی اور اگر ہوتی بھی تو اس کے مقابل یہ حدیث قابل قبول ہوتی کیونکہ نفی پر ثبوت مقدم ہے۔
ٹیگز:-
نبی کریم ﷺ , ترمذی , صحابہ کرام , جامع ترمذی , سنن ترمذی , صحابہ , حضرت عمران بن حصین , سجدے , حدیث , التحیات , نماز , نبی کریم