تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے
sulemansubhani نے Friday، 15 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 256
روایت ہے انہی سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر قرآن پڑھتے جب سجدے کی آیت پر گزرتے تو تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے ہم آپ کے ساتھ سجدہ کرتے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہاں خارج نماز کا ذکر ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ سجدۂ تلاوت قاری اور سامع دونوں پر واجب ہے اور اس سجدہ میں صرف ایک تکبیر کہے ہاتھ اٹھانے یا بعد سجدہ سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہاں مستحب یہ ہے کہ کھڑے ہو کر سجدہ میں جائے اور پھر کھڑا ہوجائے جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاسے مروی ہے کیونکہ اس سجدہ میں باشارہ قرآنی ضرور گرنا چاہیئے اور گرنا کھڑے ہو کر کامل ہے۱۲
ٹیگز:-
نبی کریم ﷺ , قرآن کریم , سنن ابوداؤد , حضرت ابن عمر , قرآن مجید , سجدہ , تکبیر , آیت , حدیث , سجدے , قرآن , نبی کریم