قرآن میں پندرہ سجدے
sulemansubhani نے Friday، 15 May 2020 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر 253
روایت ہے حضرت عمروابن عاص سے فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن میں پندرہ سجدے پڑھائے جن میں سے تین مفصل میں ہیں اور دو سورۂ حج میں ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حدیث امام مالک کی دلیل ہے کہ ان کے ہاں قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں کیونکہ وہ سورۂ ص میں بھی سجدہ مانتے ہیں اور سورۂ حج میں دو سجدے۔جمہور علماء کے نزدیک چودہ سجدے ہیں مگر امام ابوحنیفہ رحمۃاللہ علیہ کے نزدیک ص میں سجدہ ہے تو حج میں صرف ایک سجدہ،اور شوافع کے نزدیک حج میں دو سجدے ہیں تو ص میں سجدہ نہیں،یہ حدیث اسناد کے لحاظ سے ضعیف ہے کہ اس میں ایک راوی عبداﷲ ابن منین ہیں جو ضعیف ہیں۔شیخ عبدالحق محدث نے فرمایا کہ ابن منین قابلِ اعتبار نہیں،ابن قطان نے کہا کہ وہ مجہول ہیں،بہرحال یہ حدیث لائق عمل نہیں۱۲
ٹیگز:-
قرآن کریم , قرآن مجید , سورہ الحج , حضرت عمرو بن العاص , سجدے , پندرہ , حدیث , قرآن , نبی کریم , نبی کریم ﷺ