مال برباد کیسے ہوتا ہے ؟
sulemansubhani نے Saturday، 16 May 2020 کو شائع کیا.
مال برباد کیسے ہوتا ہے ؟
امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار دو جہاں ﷺ نے ارشاد فرمایا خشکی اور تَری میں جو مال برباد ہوتا ہے وہ زکوٰۃ اد ا نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے
اور حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایاجو قوم زکوٰۃ نہ دے گی اللہ تعالیٰ اسے قحط میں مبتلا کر دے گا۔
میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! ان دونوں روایتوں سے پتہ چلا کہ زکوٰۃ نہ دینا مال و دولت کی بربادی کا سبب ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ ربّ العزت کی دی ہوئی نعمتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں تو اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کریں، زکوٰۃ کی برکت سے مال محفوظ ہو جائے گا۔
ٹیگز:-
آقا ﷺ , امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظم , حضورﷺ , حضرت سیدنا فاروق اعظم , قوم , سرکار دو جہاں ﷺ , مال , حضرت بریدہ , زکوٰۃ , برباد , قحط , سیدنا فاروق اعظم , مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری