قَالَ لَا تَخَافَآ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى ۞- سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 46
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ لَا تَخَافَآ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى ۞
ترجمہ:
فرمایا تم دونوں مت ڈرو بیشک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت ہارون (علیہ السلام) کے خوف کو زائل کرنے کے لئے فرمایا، بیشک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، میں سن رہا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں۔ تمہارے دلوں میں جو یہ خوف ہے کہ وہ تمہارے ساتھ زیادتی یا سرکشی کرے گا سو تم اس سے مت ڈرو میں تمہاری حفاظت کروں گا تم اس سے جو بات کرو گے میں اس کو سن رہا ہوں گا، میں اس کو تمہارا کلام سننے کے لئے مسخر کر دوں گا اور میں اس کی حرکتوں کو دیکھ رہا ہوں گا وہ تمہیں ضرر پہنچانے پر قادر نہیں ہو سکے گا۔ میں تمہاری مدد کے ئے فرعون پر گرفت کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہوں۔
القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 46