حضرت سیدنا دِحیہ بن خلیفہ کلبی رضی الله تعالی عنہ
sulemansubhani نے Friday، 29 May 2020 کو شائع کیا.
حضرت سیدنا دِحیہ بن خلیفہ کلبی رضی الله تعالی عنہ
❖ دحیہ دال کے کسرہ سے ہے۔ آپ قبیلہ بنی کلب سے ہیں۔ بہت ہی بلند مرتبہ صحابی ہیں۔
❖ غزوۂ احد اور اس کے بعد کے تمام اسلامی معرکوں میں کفار سے لڑتے رہے۔
❖ چھ سن ہجری میں حضور اقدس ﷺ نے ان کو روم کے بادشاہ قیصر کے دربار میں اپنا مبارک خط دے کر بھیجا اور قیصر روم حضور ﷺ کا نامۂ مبارک پڑھ کر ایمان لے آیا مگر اس کی سلطنت کے ارکان نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
❖ انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں چمڑے کا موزہ بطور نذرانہ پیش کیا اور حضور اقدس ﷺ نے اس کو قبول فرمایا۔
❖ بڑے ہی خوبصورت حسین و جمیل تھے۔ ان کی مشہور کرامت یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ان کی صورت میں زمین پر نازل ہوا کرتے تھے۔
❖ یہ مدینہ منورہ سے شام میں آ کر مقیم ہو گئے تھے۔ بہت لوگوں نے آپ سے احادیث لیں۔ حضرت امیر معاویہ رضی الله تعالیٰ عنہ کے زمانے میں وفات پائی۔
❖ مزار شریف شام کے شہر دمشق کے علاقے شیخ سعد میں واقع مقبرۃ المِزّہ میں ہے۔
— — —
الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الدال، فصل فی الصحابة، صفحہ ۵۹۳
اسد الغابة، دحیة بن خلیفة، جلد ۲، صفحہ ۱۹۰


