ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Sunday، 31 May 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ ۞
ترجمہ:
پھر ہم نے ان کے سامنے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا تو ہم نے ان کو اور جن کو ہم نے چاہا نجات دے دی اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو ہلاک کردیا
یعنی جن کافروں نے انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب کی تھی ان پر آسمان سے عذاب بھیجا جس نے ان کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور ملیا ملیٹ کردیا اور انبیاء (علیہم السلام) اور مومنوں کو اس عذاب سے محفوظ رکھا، اس کے بعد فرمایا :
القرآن – سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 9
ٹیگز:-
وعدہ , سورہ الانبیاء , سچا , حد , Tibyan ul Quran , تجاوز , Allama Ghulam Rasool Saeedi , سورہ الأنبياء , Quran , ہلاک , تبیان القرآن , القرآن , نجات