أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُ‌ؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ۞

ترجمہ:

اور یہ برکت والا ذکر ہے جس کو ہم نے نازل فرمایا ہے سو کیا تم اس کا انکار کرنے والے ہو

الانبیاء :50 میں فرمایا یہ مبارک ذکر ہے یعنی اس کے بہت منافع ہیں اور اس میں بہت وسیع علوم ہیں۔ نیز فرمایا : سو کیا تم حضرت ہارون پر تورات نازل کرچکے ہیں جبکہ اس قرآن میں معجز کلام ہے اور اس کی فصاحت و بلاغت اعجاز کو پہنیچ ہوئی ہے اس میں دلائل عقلیہ میں اور احکام شرعیہ کا مفصل بیان ہے اور ایسی کتاب کا انکار کیا جاسکتا۔

القرآن – سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 50