أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَئِذِ اۨلۡحَـقُّ لِلرَّحۡمٰنِ‌ؕ وَكَانَ يَوۡمًا عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ عَسِيۡرًا ۞

ترجمہ:

اس دن برحق سلطنت صرف رحمٰن کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر سخت دشوار ہوگا

فرمایا : اس دن برحق سلطنت صرف رحمٰن کی ہوگی حضرت ابن عباس نے فرمایا اس دن رحمٰن کے سوا اور کسی کی سلطنت نہیں ہوگی۔

فرمایا وہ جن کافروں دشوار ہوگا یہ خطاب اس پر دلالت کرتا ہے کہ وہ دن مومنوں پر دشوار نہیں ہوسکتا۔

(فرمایا وہ دن کافروں پر سخت دشوار ہوگا یہ خطاب اس پر دلالت کرتا ہے کہ وہ دن مومنوں پر دشوار نہیں ہوگا، جیسا کہ ابھی متعدد احادیث کے حوالوں سے گزر چکا ہے کہ قیامت کا دن مسلمانوں پر اس سے بھی کم وقت میں گزرے گا جتنے وقت میں وہ دنیا میں فرض نماز پڑھتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 26