مبلغ اسلام علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی حفظہ الله اہلسنت والجماعت تعلق رکھنے والے عالمی سطح کے ممتاز خطیب ہیں، ۔ آپ کا ایک علمی اور روحانی خاندان سے تعلق ہے آپ کے والد کا نام پیر دین محمد مصطفائی ہے نقشبندیہ کے ایک بزرگ تھے 

علامہ ثاقب رضا مصطفائی درس قرآن کے حوالے سے بڑے مشہور ہیں اور نوجوان نسل آپ کو بہت پسند کرتی ہے۔ آپ گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ کامونکی میں 16 مارچ 1972ء کو پیدا ہوئے آپ کے والد قیام پاکستان کے وقت گورداسپور پنجاب سے ہجرت کر کے یہاں تشریف لائے

آپ گوجرانوالہ میں جامعتہ المصطفیٰ کے نام سے اسلامک یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں اور آپ مرکز مصطفیٰ میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرماتے ہیں جس میں پورے پاکستان سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں آپ پاکستان کے 70مختلف شہروں میں درس قرآن بھی ارشاد فرماتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے اصلاحی گفتگو کرنے اور معتدل انداز تکلم کی بدولت بے حد مقبول ہیں

100 + Speeches of Maulaa Raza Saqib Mustafai 

100 + بیاناتت محمد رضا ثاقب مصطفائی