تعارض او تطبیق کے لئے چند ضروری اصول و قواعد:

اصول (۱):

جب نفی اور ثبوت کی احادیث میں تعارض پیدا ہو جائے تو تعارض کے وقت ترجیح ثبوت کو ہوتی ہے

اصول (۲):

جب حضور کے قول فعل شریف میں تعارض معلوم ہوتے قول کو ترجیح ہوتی ہے کیونکے فعل میں احتمال ہے کہ آپ کی خصوصیات میں سے ہو۔

اصول (۳):

جب جہر و اخفاء میں تعارض ہوتو اخفاء کی روایات کوتر جیح ہوتی ہے کیونکہ دن کی نمازوں میں اخفاء اصل ہے۔

اصول (4):

شرعی ضابطہ ہے کہ جب کسی چیز کے بارے میں امر یعنی حکم بھی ہو اور نہی یعنی ممانعت بھی ثابت  ہوتو نہی کو فوقیت حاصل ہوئی ہے

محمد ظفر القادری الکندی