أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور آپ کا رب ان چیزوں کو جانتا ہے جن کو وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں اور جن چیزوں کو وہ ظاہر کرتے ہیں

اس کے بعد فرمایا : اور آپ کا رب ان چیزوں کو جانتا ہے جن کو وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں اور جن چیزوں کو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ القصص : ۶۹ سورة النمل میں یہ گزر چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے اپنی مدح فرمائی ہے کہ وہ عالم الغیب والشھادۃ ہے اور اس سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 69