تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ ۞- سورۃ نمبر 31 لقمان آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Sunday، 19 July 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ ۞
ترجمہ:
یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں
فرمایا : یہ سورت اور اس کی آیات ‘ کتاب حکیم کی آیات ہیں ‘ یعنی اس قرآن یا اس سورت کی آیات حکمت والے مضامین پر مشتمل ہیں ‘ یا اس قرآن کی آیات محکم ہیں یعنی تغیر و تبدل سے محفوظ ہیں اور ان میں فساد اور جھوٹ محال ہے ‘ یا اس سورت کے احکام منسوخ نہیں ہوں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 31 لقمان آیت نمبر 2