قُلْ یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ لِمَ تَکْفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ٭ۖ وَاللہُ شَہِیۡدٌ عَلٰی مَا تَعْمَلُوۡنَ﴿۹۸﴾ 

ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ اے کتابیو اللہ کی آیتیں کیوں نہیں مانتے اور تمہارے کام اللہ کے سامنے ہیں۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تم فرماؤ: اے اہلِ کتاب!تم اللہ کی آیتوں کا انکار کیوں کرتے ہو حالانکہ اللہ تمہارے اعمال پر گواہ ہے؟

{ لِمَ تَکْفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ:تم اللہ کی آیتوں کا انکار کیوں کرتے ہو ۔}یہاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی آیتوں سے مراد توریت کی وہ آیات ہیں جن میں سلطانِ دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کے اوصاف کا بیان ہے اور وہ عقلی دلائل مراد ہیں جو حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں۔