فتنہ باز فواد چوہدری

پورے ملک میں 21 جولائی 2020ءمنگل 29 ذوالقعدہ کوذوالحجہ کے چاند کو دیکھنے کے لیے اہتمام کیے گئےاورکسی بھی جگہ چاند نظر نہ آیا،اس طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ جمعرات 23 جولائی کو اور بقر عید یکم اگست کو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور اسلام آباد نےکہا کہ چاند نظر نہیں آیا

سپارکو کی ملک بھر میں موجودطاقتور دوربینوں سے بھی چاند نظر نہیں آیا

وزارتِ سائنس کے جوائنٹ سیکرٹری نے بتایاکہ چاند نظر نہیں آیا

محکمہ موسمیات کے ملک بھر تمام سنٹرز میں چاند نظر نہیں آیا

انسٹیٹوٹ آف سپیس سائنس اسلام آباد میں بھی چاند نظر نہیں آیا

کراچی یونیورسٹی کی ٹیلی سکوپ میں بھی چاند نظر نہیں آیا

پرائیویٹ فلکیاتی اداروں کو بھی چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر کے ماہرین فلکیات کو دوربینوں سے بھی چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رئویت ہلال کمیٹی کے تمام زونل مراکز میں بھی چاند نظر نہیں آیا

جناب پوپلزئی صاحب کو بھی چاند نظر نہیں آیا

پشاور کی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹیوں کو بھی چاند نظر نہیں آیا

مگر اس نئے پاکستان کے وزیر سائنس اپنے جھوٹے، نکمے ، بیکاراور غلط قمری کیلنڈر کو درست ثابت کرنے کے لیےایک نیا فتنہ کھڑا کر رہے ہیں۔جب سب ملکی ادارے ایک پیج پر ہیں توجناب فواد چوہدری صاحب ایک قومی ادارے کے اتفاق رائے سے کیے گئے فیصلے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔