مسلمانوں کے بادشاہوں میں سب سے پہلے بادشاہ
sulemansubhani نے Wednesday، 23 September 2020 کو شائع کیا.
حضرت علامہ ملا علی قاری علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: کہ
مسلمانوں کے بادشاہوں میں سب سے پہلے بادشاہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہیں ، اور وہ سب سے افضل ہیں ، یہ امام حق اُس وقت بنے تھے ، جب حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان کو خلافت سونپی تھی۔
(شرح فقہ اکبر ، مترجم ص 149 ، مکتبہ رحمانیہ لاہور)
پتا چلا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ عام بادشاہوں کی طرح نہیں بلکہ مسلمانوں میں سب سے افضل بادشاہ تھے ۔ ظالم و غیر عادل ہوتے تو ملا علی قاری افضل نہ لکھتے ۔
نیز یہ بھی پتا چلا کہ آپ کی خلافت اس وقت صحیح و حق ہوگئی ، جب امام حسن پاک رضی اللہ عنہ نے آپ کو خلافت و حکومت سونپ دی تھی ، لہذا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کو نہ حق کہنے والا معترض خود سوچے کہ وہ کس کی تفویض پر اعتراض کررہا ہے ۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
22/9/2020ء
ٹیگز:-
حضرت معاویہ بن ابی سفیان , امام ملا علی قاری حنفی , حضرت علامہ ملا علی قاری , حضرت امیر المومنین معاویہؓ , حضرت امیر معاویہ , سیدنا امیر معاویہ , حضرت معاویہ , ملا علی قاری حنفی , ملا علی قاری , ارسلان احمد اصمعی قادری
