بچوں کو عظیم کیسے بنائیں
sulemansubhani نے Monday، 19 October 2020 کو شائع کیا.
-
بچوں کو عظیم کیسے بنائیں*
اگر آپ اپنے بچوں کو کامیاب اور عظیم انسان بنانا چاہتے ہیں تو:
-
انہیں اللہ تعالی کی پہچان کروا کر اللہ سے جوڑنے کی کوشش کیجیے.
-
انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم اور اپنی مذہبی و قومی ہیروز کی پہچان اور پیروی کروائیں.
-
انہیں آپ بذاتِ خود ایک بہترین رول ماڈل بن کر دکھائیں.
-
ان کے دلوں میں انسانی ہمدردی اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کیجیے.
-
انہیں اپنا دوست بنا کر رکھیں.
-
ان کے ساتھ مناسب وقت گزاریں.
-
بچوں میں کم عمری سے ہی احساسِ ذمہ داری پیدا کیجیے.
-
انہیں پر اعتماد بنائیں.
-
بچوں سے کیے گئے وعدے ہر قیمت پر پورے کیجیے.
-
بچوں کو مناسب حد میں آزادی دیجیے. انہیں گھر قیدخانہ نہ لگے.
-
بچوں کی سرگرمیوں (activities) کا مشاہدہ (observation) کیجیے.
-
بچوں پر ہر وقت حکم نہ چلاتے رہیں.
-
بچوں کو احساسِ کمتری اور احساسِ برتری سے بچائیں.
-
بچوں کو کچھ وقت تنہائی بھی میسر ہونی چاہیئے.
-
بچوں کی بھی عزتِ نفس (self respect) ہوتی ہے. اسے کسی طور پر بھی مجروح مت ہونے دیجئیے.
-
بچوں کو زندگی میں کچھ کر دکھانے کے لیے اچھے اور بڑے خواب (dreams) دکھاتے رہیں.
-
بچوں کو مادی چیزوں کی محبت سے بچاتے رہیں.
-
بچوں کو ٹی وی ، موبائل فون اور کمپیوٹر وغیرہ کے استعمال کی مناسب تربیت دیں.
-
بچوں کو قرآن فہمی اور نماز کا پابند بنائیں.
-
بچوں سے مختلف cمعاملات (matters) میں رائے (advice) لیتے رہیں اور ان کی رائے کا احترام کریں.
-
ان سے بڑوں جیسی توقعات (expectations) مت رکھیں. بچوں کو بچہ ہی رہنے دیں.
-
انہیں ہنسی مذاق ، کھیل کود اور شرارتوں کا موقع بھی فراہم کرتے رہیں.
-
بچوں پر زبردستی کرنے کی عادت نہ ہو.
-
بچوں کی مثبت سرگرمیوں پر ان کی خوب حوصلہ افزائی (encourage) کیجیے.
-
بچوں کو گھر کی زیادہ تر چیزوں کو ان کی مرضی سے چھونے دیں.
-
بچوں کو ایسے اہمیت (importance) دیں کہ گویا وہ کوئی بڑی اہم شخصیت ہیں.
-
بچوں کو آخرت کی فکر بھی وقتاً فوقتاً (time to time) دلاتے رہیں.
-
بچوں کو اپنے چھوٹے موٹے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں.
-
بچوں سے کبھی بھی دھمکی آمیز لہجے میں بات نہ کریں.
-
آپ میاں بیوی کا آپس کا تعلق بہت اچھا اور خوشگوار ہونا چاہیے.
-
بچوں کے لیے ایسے سکول کا انتخاب کیجیے جس میں تعلیم و تربیت دونوں کو اہمیت دی جاتی ہو.
-
بچوں سے بلند توقعات وابستہ کیے رکھیں.
-
بچے کے اساتذہ (teachers) سے باقاعدہ رابطے میں رہیں.
-
بچے کو آغاز(beginning) سے ہی محنت و مشقت کا عادی بنائیں.
-
بچوں کی کمیونیکیشن سکلز ( communication skills ) بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دیجیے.
-
بچوں کو v سیر و تفریح (picnic) کے بھی مناسب مواقع (opportunities) فراہم کرتے رہیں.
-
بچوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق زندگی بسر کرنے کا عادی بنائیں.
-
بچوں میں امتیاز ( discrimination ) برتنے سے احتیاط کی جائے.
-
بچوں کو صحت بخش اور معتدل خوراک دی جائے.
-
کبھی بھی بچوں کی بےجا طرف داری نہ کی جائے.
ٹیگز:-