اہل علم کے لئے دو عظیم تحفے
از قلم مفتی علی اصغر
8 ربیع الاول 1442
26اکتوبر 2020
بالخصوص اہل علم کے لئے دو عظیم تحفے حاضر ہیں
امام بوصیری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا قصیدہ بردہ کے علاوہ ایک اور قصیدہ بھی ہے جس کا نام قصیدہ ہمزیہ ہے بہت سارے علماء نے اس کی شروح لکھی ہیں اور خاص طور پر امام ابن حجر ہیتمی کی شرح، المنح المکیہ بہت ہی معروف اور متداول ہے امام اہل سنت رضی اللہ عنہ نے بھی اس شرح کے متعدد حوالے نقل کیے ہیں
دار المنہاج جدہ نے بہت عمدہ طباعت سے اس کو شائع کیا ہے میں نے شاید ہی ایسی خوبصورت انداز کی طباعت کسی اور کتاب کی دیکھی ہو
قصیدہ ہمزیہ کئی اعتبار سے قصیدہ بردہ سے مختلف ہے اس میں وہ انداز غزل نہیں ہے شروع میں جو کہ قصیدہ بردہ میں ہے بلکہ قصیدہ ہمزیہ سیرت نگاری میں نثری ترتیب کے انداز میں اشعار میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان ہے. 400 سے زیادہ اشعار ہیں
اگر آپ قصیدے کے مکمل اشعار کو سننا چاہتے ہیں تو یہ لنک حاضر ہے
لیکن اشعار کے الفاظ دیکھے بغیر سننا ہم جیسے عجمیوں کے لئے بہت مشکل ہے
اس ویڈیو لنک پر قصیدہ لکھا ہوا تو نظر آ رہا ہے لیکن آسانی سے اس کو پڑھنا ممکن نہیں
درج ذیل لنک پر پورا قصیدہ عمدہ خط کے ساتھ موجود ہے
https://www.aldiwan.net/poem18028.html
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر تو آپ یو ٹیوب کھونے کے بعد دوسری ٹیب ٹیسکٹ کی کھولیں گے تو آواز آتی رہے گی
البتہ اگر آپ کے فون میں بیک وقت دو ونڈو چل سکتی ہیں تو آپ ویڈیو کو آل ٹائم اسکرین پر سیٹ کر کے ٹیکسٹ کا لنک کھول لین اور قصیدہ کے ساتھ ساتھ نیچے اسکرول کرتے جائیں
کانوں میں عربی لہجے میں اشعار رس گھولیں گے تو آنکھیں اشعار پر جمی رہ کر نور تاباں حاصل کریں گی
ایک بار ضرور اس قصیدہ کو پڑھتے ہوئے سنیں بہت مزا آئے گا