سب سے بھاری کلمہ

اللہ جل شانہ چونکہ ہر چیز پر غالب ہے اس لئے اس کا نام زمین و آسمان کی ہر چیز پر غلبہ رکھتا ہے اس کے نام کے برابر کو ئی چیز نہیں لہٰذا جو اس کلمہ کا ذکر کرے وہ زمین و آسمان کی ہر چیز پر غالب ہو سکتا ہے۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے اندر ہے اور جو ان کے درمیان ہے اور جو کچھ ان کے نیچے ہے اگر وہ تمام ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور کلمہ دوسرے پلڑے میںتو پھر بھی وہ وزن میں بڑھ جائے گا۔ (طبرانی شریف)

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! اللہ عزوجل کے نام سے بڑھ کر کس کا نام ہوسکتا ہے ؟یقینا جس پلڑے میں میرے مولیٰ عزوجل کا ذکر اور اس کے پیارے حبیب ﷺکا ذکرہوبھلا وہ بھاری نہ ہوگا تو کونسا پلڑا بھاری ہوگا لہٰذا کلمئہ طیبہ کا ذکر کثرت سے کیا کرو تاکہ کل بروز قیامت نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوجائے اللہ عزوجل ہم سب کو توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم