حدیث نمبر 628

روایت ہے حضرت سہل ابن سعدسے فرماتے ہیں ہم دوپہر کا کھانا اور آرام جمعہ کے بعد ہی کرتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ یعنی جمعہ کے دن ہم دوپہر کا آرام بھی نہ کرتے تھے اورکھانابھی نہ کھاتے تھے،وہ وقت تیاریٔ جمعہ میں گزارتے تھے،یہ دونوں کام نماز جمعہ کے بعدکرتے تھے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ نماز جمعہ سویرے ہی پڑھ لیتے تھے جس کے بعدناشتہ اورقیلولہ کاوقت آتاتھا کہ یہ معنی گزشتہ حدیث کے خلاف ہیں لہذا یہ حدیث حنفیوں کے مخالف نہیں یعنی کھانے کی وجہ سے نماز آگے نہ کرتے تھے بلکہ نماز کی وجہ سے کھانا اور آرام پیچھےکردیتے تھے،چونکہ جمعہ کے بعد کا یہ کھانا اور آرام ناشتہ اورقیلولہ کا قائم قام تھا اس لیئے اسے ناشتہ اورقیلولہ کہہ دیا گیا ورنہ لغۃً نہ یہ آرام قیلولہ ہے اور نہ یہ کھانا ناشتہ۔خیال رہے کہ یہ حدیث ان بزرگوں کی انتہائی دلیل ہے جو زوال سے پہلےنمازجمعہ جائز مانتے ہیں۔فقیر کی اس تقریر سے حدیث واضح ہوگئی۔