أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ۞

ترجمہ:

اور آپ ایک معین مدت تک ان سے اعراض کرتے رہیے

الصفت : ١٧٩۔ ١٧٨ میں ہے : اور آپ ایک معین مدت تک ان سے اعراض کرتے رہیے اور ان کو دیکھتے رہیے اور وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے۔

ان دونوں آیتوں کو کفار کو ڈرانے میں مبالغہ کرنے کے لیے دوبارہ ذکر فرمایا ہے ‘ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پہلی آیت میں ان کو دنیاوی عذاب سے ڈرایا ہو اور اس آیت میں ان کو اخروی عذاب سے ڈرایا ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 178