خیر بشر کی نوری بشریت
sulemansubhani نے Saturday، 27 March 2021 کو شائع کیا.
خیر بشر کی نوری بشریت
از قلم:-
مناظر اہلسنّت ماہر رضویات علامہ عبدالستار ہمدانی المعروف مصروف برکاتی رضوی نوری
ٹیگز:-
علامہ عبدالستار ہمدانی , علامہ عبدالستار ہمدانی ’’مصروفؔ‘‘ برکاتی ، نوری , علامہ عبدالستار ہمدانی برکاتی

جناب آپ کی کتاب کا مختصر مطالعہ کیا۔ اور پھر کتاب کو بند کر دیا۔ کیوں کہ میں نے شروع کے اوراق کا بغور مطالعہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ پوری کتاب ایک بدگمانی یا ایک غلط فہمی کی بنیاد پر تحریر کی گئی ہے۔ اور وہ یہ بد گمانی ہے کہ ۔ مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جیسا سمجھتے بشر سمجھتے ہیں ۔ یہاںآپ خطا کھا گئے ۔ یہاں آپ کو لگا کہ اپنے جیسا سے مراد عام انسان والی اعادات فطرت اور خصلت ہے۔ جبکہ میرا خیال ہے اس میں اختلاف نہیں کے آپ بشر ہی ہیں۔( اگر کوئی بیٹ کے دوزخ کوبھرنے پر بضد ہے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ البتہ کلمہ شہادت میں عبد سے مراد ہی بندہ ہے اور ظاہر ہے کہ فرشتہ تو نوری مخلوق ہے توظاہر ہے کہ وہ بھی بندہ نہیں۔ جنات آگ سے بنے ہیں تو بندے تو نہیں ہوسکتے ۔ کسی ایسے کو ہی بندہ کہا جا سکتا ہے جس کی جنس بشر ہو۔)یہاں آپ کی ایک غلط فہمی دور کرتا چلوں جو یہ کہتا ہے کہ ہم جیسے بشر ہیں ہم جیسے سے مراد انسانوں میںسے نہ کہ میرے جیسی خصلت والے نہ کے میرے جیسی عادت والے۔ ہم جیسے سے مراد فرشتہ نہیں جنات نہیں بلکہ انسانوں میں سے ہیں بشر ہیں مزید یہ کے افضل بشر ہیں۔ بشر کے لیے اعزاز ہیں۔ جبکہ قرآن مجید نے خود کہا کہ تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا۔ یہ جو تم ہی میںسے مراد ان جیسا نہیں بلکہ تم انسانوں میں ہی سے ایک رسول بھیجا مطلب یہ کہ وہ بھی انسان تھے اور یہ رسول بھی انسانوں میںسے ہیں نہ کہ فرشتوں میںسے ہیں نہ ہی جنات میں سے ہیں۔ رہی بات نور کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعمال مبارک نور ہی ہیں۔ جیسے جیسے انسان ان اعمال پر عمل کرے گا نورانیت اس کے وجود میں پھیلتی چلی جائے گی اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کے اس کی جنس تبدلی ہو کر نوری ہو جائے گی اور وہ بشری لبادہ سے نکل جائے گا۔ آپ کی کتاب ایک غلط فہمی کی بنا پر وجود میں آئی ہے مشورہ ہے پہلے اس بدگمانی کو سمجھ لیں۔ اللہ سمجھنے تو توفیق عطا فرمائے آمین۔