حدیث نمبر 654

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور جناب ابوبکروعمر عیدین کی نماز خطبے سے پہلے پڑھتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ اگرچہ حضرت عثمان غنی وعلی مرتضی نے بھی یوں ہی عمل کیا مگر چونکہ یہ دو حضرات صحابہ کی نگاہ میں بہت ہی عظمت والے مشائخ میں سے تھے اس لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا۔بعض شارحین نےسمجھا ہے کہ حضرت عثمان نے خطبہ نماز سے پہلے پڑھا،بعض نے کہا کہ خلافت عثمانی میں مروان نے یہ حرکت کی مگر اس کا ثبوت نہیں یونہی مشہور ہے ہاں مروان جب امیر معاویہ کی طرف سے مدینہ کا حاکم تھا تب اس نے ایسا کیا تھا اور وہ بھی اس لیے کہ بعدنماز لوگ خطبہ سنتے نہ تھے،جانے میں جلدی کرتے تھے پھربھی صحابہ نے اس پرسخت اعتراضات کیے آخر کار وہ طریقہ مٹ ہی گیا،اﷲ اپنے حبیب کی سنتوں کا حافظ ہے۔(ازمرقاۃ وغیرہ)