أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّاٰخَرُ مِنۡ شَكۡلِهٖۤ اَزۡوَاجٌ ۞

ترجمہ:

اور اسی طرح کا دوسرا عذاب ہے

” من شکلہ ازواج “ کا معنی

ص ٓ: ٥٨ میں فرمایا : ” اور اسی طرح کا دوسرا عذاب ہے۔ “

حضرت عبدالللہ بن مسعود (رض) نے کہا : اس سے مراد زمہریر ہے، یعنی سخت ٹھنڈک کا طبقہ۔

اس آیت میں ” شکل “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے اس قسم کا اور شکل کا معنی عورت کا بنائو سنگھار بھی ہوتا ہے اور اس کا میک اَپ۔ ابن زید نے کہا : ” شکل “ کا معنی ہے : شبیہ، یعنی اس کے مشابہ عذاب، جس کا نام اللہ نے ازواج رکھا ہے اور اس کا الگ نام نہیں رکھا۔ حسن بصری نے کہا : ” من شکلہ ازواج “ کا معنی ہے رنگا رنگ کے عذاب، مختلف اقسام کے عذاب، قتادہ نے کہا : اس کا معنی ہے : عذاب کے جوڑے، ابن زید نے کہا : اس کا معنی ہے : دوزخ کا عذاب کے جوڑے۔ (جامع البیان جز ٢٣ ص ٢١٣، دارالفکر، بیروت، ١٤١٥ ھ)

القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 58