وَكَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ ؔۘ۞- سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 6
sulemansubhani نے Sunday، 13 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَكَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ ؔۘ ۞
ترجمہ:
اور اسی طرح آپ کے رب کا فیصلہ کفار کے خلاف ثابت ہوگیا کہ وہ دوزخی ہیں
تفسیر:
المومن : ٦ میں فرمایا : ” اور اسی طرح آپ کے رب کا فیصلہ کفار کے خلاف ثابت ہوگیا کہ وہ دوزخی ہیں۔ “
یعنی جس طرح سابقہ امتوں کے مسلسل انکار اور ان کی ہٹ دھرمی کی بناء پر ان کے متعلق آپ کے رب نے ان کے دوزخی ہونے کا فیصلہ فرما دیا تھا اسی طرح مشرکین مکہ میں سے جو مسلسل ہٹ دھرمی کررہے ہیں اور آپ کی طرف رجوع نہیں کررہے، آپ کے رب نے ان کے دوزخی ہونے کا بھی فیصلہ فرما دیا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 6
ٹیگز:-
سورہ مومن , سورہ غافر , Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , تبیان القرآن , مومن , غافر